ٹک ٹاک نے گذشتہ سال کے آخری تین ماہ میں 17 کروڑ سے زائد قابل اعتراض ویڈیوز ہٹائیں، جن میں ایک کروڑ پچاسی لاکھ سے زائد ویڈیوز پاکستان سے کمیونٹی گائیڈلائنز کی خلاف ورزی پر ڈیلیٹ کی گئیں ۔
سال دو ہزار تئیس کی چوتھی سہ ماہی رپورٹ میں ٹک ٹاک نے کہا ہے کہ اکتوبر سے دسمبر تک دنیا بھر میں ڈیلیٹ کی گئی ویڈیوزمجموعی اپ لوڈ مواد کاایک فیصد بنتی ہیں، یہ تمام ویڈیوز ٹک ٹاک کی کمیونٹی گائیڈلائنز کی خلاف ورزی پر ہٹائی گئیں، ٹک ٹاک نے اس میں سے پچانوے فیصد مواد چوبیس گھنٹےکےاندرہٹایا ۔ رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک نے تیرہ سال سے کم عمر بچوں کے ایک کروڑ اٹھانوے لاکھ اکاونٹس ڈیلیٹ کئے۔
CGs