ترکیہ کے بلدیاتی انتخابات میں صدرطیب اردوان کی پارٹی کو بڑا دھچکا۔ دودہائیوں میں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
تفصیلات کے مطابق بڑھتی مہنگائی اورغزہ جنگ ترک صدرکی پارٹی کو لے ڈوبی، ترکیہ کے بلدیاتی الیکشن میں صدرطیب اردوان کی اے کے پارٹی کو بڑا دھچکا۔ دودہائیوں میں بدترین شکست کرنا پڑا۔ استنبول، انقرہ، ازمیر اور آدانا سمیت تمام بڑے شہروں سے صفایا ہوگیا۔ انقرہ اوراستنبول میں اپوزیشن نے میئرکے انتخاب میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔ حزب اختلاف اکیاسی میں سے 36 صوبوں میں کامیاب ہوگئی۔
انتخابات میں ووٹرٹرن آؤٹ 78.53رہا، حزب اختلاف کی سیکولر ری پبلکن پیپلز پارٹی نے 37.32 فیصد اورترک صدر کا کنزرویٹو جمہوری اتحاد35.78 فیصد حاصل کرسکا۔ اپوزیشن نے بڑے شہروں میں فتح کا جشن منایا، جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ اپوزیشن رہنماؤں نےکہا شخصی اقتدار کا خاتمہ ہوگیا۔
صدرطیب اردوان نے خطاب میں کہا بلدیاتی انتخابات میں ترک جمہوریت کی فتح ہوئی۔ الیکشن نتائج پراپنی غلطیوں کا جائزہ لیں گے۔ 31 مارچ ہمارے لیے اختتام نہیں۔ ٹرننگ پوائنٹ ہے، کسی بھی طاقت کو قوم کی مرضی سے بالاترنہیں سمجھتے۔