پاکستانی فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کی جانب سے وائٹ بال ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی حمایت سے متعلق بیان متنازع ہوگیا۔
یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ ’’ شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی کرنا ایک اعزاز کی بات تھی، میں ہمیشہ ان یادوں اور مواقع کو یاد رکھوں گا، ٹیم کا کھلاڑی ہونے کے ناطے یہ میرا فرض ہے کہ میں اپنے کپتان بابر اعظم کی حمایت کروں ‘‘۔
لازمی پڑھیں۔ شاہین آفریدی کا قیادت واپس لئے جانے کے بعد اہم بیان سامنے آگیا
تاہم ، ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاہین شاہ آفریدی سے بات کئے بغیر اپنے طور پر خبر جاری کی اور شاہین شاہ آفریدی سے بات کئے بغیر انکے جملے کو انکے نام سے منسوب کردیا گیا، شاہین آفریدی افطاری کرکے سوئے ہوئے تھے تو پی سی بی نے انکے نام سے خبر جاری کردی۔
لازمی پڑھیں۔ شاہین آفریدی سے ٹی 20 ٹیم کی قیادت واپس لینے کی اصل وجہ سامنے آگئی
ذرائع کا کہنا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی پی سی بی کے اس رویے سے پریشان ہیں اور ان کا جلد پی سی بی کے اس عمل پر ردعمل جاری کرنے کا امکان ہے۔
لازمی پڑھیں۔ شاہد آفریدی نے کپتانی کے معاملے پر حیرانگی کا اظہار کر دیا
ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاہین شاہ آفریدی کی کپتانی چھوڑنے اور بابر اعظم کو کپتان قبول کرنے کی خبر جاری کی، شاہین شاہ آفریدی سلیکشن کمیٹی کے رویے اور کپتانی لینے کے فیصلے سے متعلق بھی سخت ناراض ہیں کیونکہ ان کے سوالوں کا سلیکشن کمیٹی نے جواب نہیں دیا۔