پاکستان کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کا ٹی 20 ٹیم کی قیادت واپس لئے جانے کے بعد اہم بیان سامنے آگیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کا نیا وائٹ بال کپتان مقرر کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ بابر اعظم اس سے قبل 2019 سے 2023 کے درمیان 43 ون ڈے اور 71 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کی قیادت کر چکے ہیں۔
پی سی بی کے مطابق شاہین آفریدی نے بلاشبہ خود کو ایک سٹار فاسٹ بولر ثابت کیا ہے اور انہوں نے کئی برسوں سے پاکستان کے پیس اٹیک کی قیادت کی ہے ، پاکستان بورڈ ان کی بہترین کارکردگی کو برقرار رکھنے کے لیے روٹیشن اور آرام کی اہمیت کو سمجھتا ہے۔
لازمی پڑھیں۔ شاہین آفریدی سے ٹی 20 ٹیم کی قیادت واپس لینے کی اصل وجہ سامنے آگئی
پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی کرنا ایک اعزاز کی بات تھی، میں ہمیشہ ان یادوں اور مواقع کو یاد رکھوں گا، ٹیم کا کھلاڑی ہونے کے ناطے یہ میرا فرض ہے کہ میں اپنے کپتان بابر اعظم کی حمایت کروں۔
لازمی پڑھیں۔ شاہد آفریدی نے کپتانی کے معاملے پر حیرانگی کا اظہار کر دیا
شاہین کا کہنا تھا کہ میں ان کی کپتانی میں کھیلا ہوں اور ان کے لیے احترام موجود ہے، میں میدان کے اندر اور باہر ان کی مدد کرنے کی کوشش کروں گا۔
لازمی پڑھیں۔ بابر اعظم کے والد اعظم صدیق کا اہم پیغام سامنے آگیا
انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب ایک ہیں، ہمارا مقصد ایک ہی ہے اور وہ ہے پاکستان کو دنیا کی بہترین ٹیم بنانے میں مدد کرنا۔