رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن آج ہوگا،پاکستان میں چاند گرہن کا آغاز دوپہر 1 بجکر 44 منٹ پر ہوگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں چاند گرہن کا آغاز دوپہر 2 بجکر 50 منٹ سے ہوگا۔ شام 4 بجکر 5 منٹ پر مکمل چاند گرہن کا آغاز ہو گا، چاند گرہن شام 4 بجکر 34 منٹ پر اپنے عروج پر ہوگا۔
شام 5 بجکر 3 منٹ پرمکمل گرہن ختم ہونا شروع ہو جائے گا، شام 6 بجکر 17 منٹ پر جزوی گرہن کا اختتام ہو گا اور پھر رات 7 بجکر 23 منٹ پر چاند گرہن مکمل طور پر ختم ہو جائے گا۔
اس کے علاوہ چاند گرہن ایشیا، آسٹریلیا، شمالی و جنوبی امریکا اور دیگر مقامات میں بھی دیکھا جائے گا۔




















