ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے بعد دورہ بنگلہ دیش کیلئے چند کھلاڑیوں کی انٹری بند ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کےمطابق دورۂ بنگلہ دیش کے لیےصائم ایوب اورمحمد نواز کو ڈراپ کئےجانےکا امکان ہے،بابراعظم، شاہین شاہ آفریدی،محمد رضوان،حارث رؤف اور نسیم شاہ بدستور اسکواڈ کا حصہ ہوں گے،صائم ایوب کی جگہ شامل حسن کو دورہ بنگلہ دیش میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔
اسپن ڈیپارٹمنٹ میں ابرار احمد کے ساتھ فیصل اکرم برقرار رہیں گے،پریزیڈنٹ کپ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے سفیان مقیم کو زیرِ غور نہیں لایا گیا،سعد مسعود بھی ون ڈے اسکواڈ میں شمولیت کے امیدوار ہیں،تبدیل کردہ اسکواڈ کا اعلان ایک دو روز میں کردیا جائے گا۔




















