بابر اعظم کے دوبارہ کپتان بننے کے بعد ان کے والد اعظم صدیق کا اہم پیغام سامنے آگیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کی جانب سے بابر اعظم کو وائٹ بال ٹیم کی قیادت دوبارہ سونپ دی گئی ہے جس کے بعد قومی ٹیم کے کپتان کے والد اعظم صدیق کا اپنے بیٹے کے لئے اہم پیغام سامنے آیا ہے۔
بابراعظم کے دوبارہ کپتان بننے پران کے والد نے انہیں عماد وسیم اور محمد عامر کی عزت کرنے کی نصیحت کی ہے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں بابراعظم کے والد نے لکھا کہ لوگ کہتے ہیں بابر کی کپتانی میں ٹیم میں اتفاق نہیں ہوگا، میں نے بابر کو نصیحت کی ہے کہ ماضی میں آپ کے ساتھ جس نے بھی جو کیا اس کو بھلا کر آگے بڑھیں۔
اعظم صدیق کا کہنا تھا کہ میں نے بابر کو سجھایا کہ عماد اور عامر آپ کے سینئر اور بڑے ہیں آپ ان سے چھوٹے بن کرملنا اور ان کا اور ان کی رائے کا احترام کرنا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو بھائی سمجھنا آپ گیارہ بھائیوں نے مل کر دنیا فتح کرنی ہے۔