تاجر برادری نے حکومت کی جانب سے متعارف کرائی گئی نئی ایڈوانس ٹیکس اسکیم مسترد کر دی ۔
اسلام آباد میں صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ اور دیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) سے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔
اجمل بلوچ کا کہنا تھا کہ بجلی بلوں کے ذریعے بارہ سو روپے ایڈوانس ٹیس نہیں دیں گے، ایف بی آر فیصلہ واپس لے۔
ان کا کہنا تھا کہ جب پہلے ہی سیلز ٹیکس لیا جا رہا ہے تو پھر ایڈوانس ٹیکس کیوں؟ ، سمجھ نہیں آتا حکومت فکسڈ ٹیکس پر کیوں نہیں جاتی۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ وزیراعظم نے کہا تھا کہ تاجروں کو اعتماد میں لیں گے اور کوئی نیا ٹیکس نہیں لگے گا تو پھر یہ فیصلہ کیسے ہوگیا ؟۔