پنجاب حکومت کی جانب سے56 اقسام کے زرعی آلات 60 فیصد سبسڈی پر کاشتکاروں کو دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں 60 فیصد سبسڈی پر 56 اقسام کے زرعی آلات کاشتکاروں کو دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
سیکرٹری زراعت کا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ٹیوب ویلز کی سولرز پر منتقلی کیلئے مروجہ طریقہ اختیار کیا جائے گا، 7300 کھالہ جات کی پختگی مقررہ مدت میں مکمل کی جائے گی۔
افتخار علی سہو نے کہا کہ کپاس، گندم اور چاول پر ریسرچ کیلئے سینٹر آف ایکسیلئنس قائم کریں گے۔
انہوں نے بتایا کہ نجی شعبہ کے اشتراک سے ماڈل ایگریکلچر سینٹرز قائم کر رہے ہیں، فرٹیلائزر کنٹرول ایکٹ 2024 کا ڈرافٹ تیاری کے مراحل میں ہے، پنجاب سیڈ کارپوریشن کی تشکیلِ نو کا عمل جلد مکمل کر لیا جائے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کسانوں کو 2 سال میں 24 ہزار800 جدید زرعی آلات فراہم کریں گے، پنجاب ایگریکلچرکمیشن دوبارہ فعال کیا جا رہا ہے۔