پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کے چیئرمین محسن نقوی نے قومی ٹیم کی کپتانی کے حوالے سے سلیکشن کمیٹی کو اہم ہدایات جاری کردیں۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے حال ہی میں سلیکشن کمیٹی کے ممبران سے ملاقات کی تھی جس کے دوران قومی ٹیم کی کپتانی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ بابر اعظم ، شاداب خان ، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی کے ناموں پر بحث کی گئی تاہم، کپتانی کے لئے کسی کھلاڑی کا نام فائنل نہیں ہوسکا۔
ذرائع کے مطابق اس موقع پر چئیرمین پی سی بی نے سلیکشن کمیٹی ممبران کو ہدایت جاری کیں کہ پاکستان ٹیم کا کپتان وہ ہونا چاہیے جو ملک کے لئے کھیلے اور اسکی عزت کیلئے کھیلے۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کے کپتان وہ ہوگا جس کے ہوتے ہوئے ٹیم میں گروپنگ نہیں ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ آپس میں مشورہ کرلیں کپتانی بڑا اہم معاملہ ہے جلد بازی سے کام نہیں لینا چاہیے۔