الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا میں سینیٹ الیکشن کی تاریخ میں توسیع کا عندیہ دیدیا۔
الیکشن کمیشن نے سینیٹ الیکشن ملتوی کرانے کی درخواستوں پر حکمنامہ جاری کردیا، الیکشن کمیشن نے مخصوص ارکان کی درخواست منظور کر لی، قرار دیا کہ ، سینیٹ الیکشن کے انعقاد کے لیے نامزد اراکین کا حلف اٹھانا لازم ہے۔
حکمنامے کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی پشاور ہائیکورٹ فیصلےپرعملدرآمد میں ناکام رہے تو خیبرپختونخوا کی حد تک تاریخ میں توسیع کردی جائے گی اور درخواست گزاروں سے حلف لینے تک سینیٹ الیکشن کے نوٹیفیکیشن میں تبدیلی کر دی جائے گی۔
فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ اسپیکر عدالتی احکامات پر عمل نہیں کرتے تو کے پی میں سینٹ الیکشن ملتوی کرنے پر مجبور ہوں گے۔