حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔
سربراہ حماس اسماعیل ہنیہ نے ایران کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے دارالحکومت تہران میں ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سے ملاقات کی اور غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں اسماعیل ہنیہ کا کہنا تھا کہ غزہ میں اسرائیل اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے اور سیاسی طور پر بھی صہیونی ریاست اب تنہا ہو رہی ہے۔
سربراہ حماس کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل میں جنگ بندی قرار داد کی منظوری اس کا ثبوت ہے۔
اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ فلسطینیوں نے مزاحمت کی عظیم مثالیں قائم کردی ہیں۔