وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے بھر میں 50 ہزار سولر سسٹم دینے کا اعلان کردیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت سولر ہوم سلوشن کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری انرجی نے بریفنگ دی اور بتایا گیا کہ سسٹم میں اعلیٰ سولرپلیٹ ، انورٹر، بیٹری اور دیگرسسٹم شامل ہوگا۔
پہلے مرحلے میں پروگرام کیلئے 12.6 ارب روپے مختص کئے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے ایک کلو واٹ والے سولر سسٹمز کی تنصیب کے فوری اقدامات شروع کرنے کا حکم بھی دیا اور جدید ترین ٹیکنالوجی کا سولرسسٹم لانے کی ہدایت کی۔
علاوہ ازیں مریم نواز سے چیئرمین چائنہ سٹیٹ کنسٹریکشن انجینئرنگ کارپوریشن وانگ یاوڈونگ نے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران مریم نواز کا کہنا تھا سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے چین کا ون ونڈوآپریشن سسٹم دنیا بھر میں بہترین ماڈل ہے، آئی ٹی سیکٹر میں نجی شعبے کے باہمی اشتراک کار کے بے شمار مواقع موجود ہیں۔
انہوں نے کہا زراعت کے شعبے اور سموگ سے نمٹنے کے لئے چین کے تعاون کا خیر مقدم کریں گے، دونوں ممالک میں اقتصادی تعلقات میں بہتری کی ابھی گنجائش ہے، سی پیک کے منصوبوں سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔