پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مراد سعید کو سینیٹ الیکشن کے لئے اہل قرار دے دیا گیا۔
پشاور ہائیکورٹ میں قائم اپیلٹ ٹربیونل کے جج جسٹس شکیل احمد نے مراد سعید کی اپیل پر سماعت کی اور بعدازاں ان کی اپیل منظور کرتے ہوئے انہیں سینیٹ الیکشن کے لئے اہل قرار دے دیا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل سابق سینیٹر اعظم خان سواتی کی اپیل بھی منظور کرلی گئی ہے جس کے بعد وہ جنرل نشست پر سینیٹ الیکشن کے لئے اہل قرار پائے ہیں۔
لازمی پڑھیں۔ سابق سینیٹر اعظم سواتی سینیٹ الیکشن کے لئے اہل قرار
خیال رہے کہ آر اوز کی جانب سے پی ٹی آئی امیدواروں کو سینیٹ الیکشن کے لئے نا اہل قرار دیا گیا تھا جس کے بعد انہوں نے اپلیٹ ٹربیونل سے رجوع کیا تھا۔
علاوہ ازیں ٹربیونل نے دلاور خان، روبینہ خالد ، فدا محمد اظہر مشوانی کی کاغذات نامزدگی منظوری کے خلاف اپیلیں خارج کردیں۔