پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما اور سابق سینیٹر اعظم سواتی سینیٹ الیکشن کے لئے اہل ہوگئے۔
اپیلٹ ٹریبونل نے سینیٹ کی جنرل نشست پر پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما اعظم سواتی کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے۔
پشاور ہائیکورٹ میں قائم الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس شکیل احمد نے سابق سینیٹر اعظم سواتی کی اپیل پر سماعت کی اور جنرل نشست پر ان کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے جس کے بعد وہ سینٹ کا الیکشن لڑنے کے اہل ہوگئے ہیں۔
یاد رہے کہ ریٹرننگ آفیسر ( آر او ) نے اعظم سواتی کو جنرل نشست پر نا اہل قرار دیا تھا۔
ٹیکنوکریٹ کی نشست پر کاغذاتِ نامزدگی کی اپیل پر فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔