ورلڈکپ سے پہلے پاکستان کرکٹ بورڈ اور قومی ٹیم کے کھلاڑیوں میں سینٹرل کنٹریکٹ کے معاملات طے پاگئے۔
باخبر ذرائع کے مطابق قومی کرکٹرز کے سنٹرل کنٹریکٹ کا معاملہ فریقین کے درمیان باہمی اتفاق سے طے پایا، اور قومی کرکٹرز کے تمام تحفظات کو دور کر دیا گیا ۔
ذرائع نے بتایا کہ قومی کرکٹرزکنٹریکٹ تیس جون کو ختم ہو گئے تھے،اورقومی کرکٹرز کو کنٹریکٹ کی کئی شقوں پر اعتراضات تھے، جس کی وجہ سے معاملہ چند ماہ سے التوا ء کا شکار تھا ۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈقومی کرکٹرز کے اعتراضات اور تحفظات کو باہمی اتفاق رائے سے دور کر دیا، جس کے بعدسینٹرل کنٹریکٹ کے معاملات طے پاگئے۔