سوئی نادرن گیس کمپنی نے ایک مرتبہ پھر اوگرا میں گیس کی قمیتوں میں اضافے کی درخواست دائر کر دی۔
درخواست میں گیس کی قیمت 4449روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کی درخواست کی گئی ہے، منظوری کی صورت میں صارفین کیلئے گیس 155فیصد مہنگی ہوگی۔
اوگرا کے مطابق آئندہ سال کیلئے 180ارب کے ریونیو شارٹ فال کا تخمینہ لگایا گیا، کمپنی نے ایل این جی چارجز کا تخمینہ 325روپے فی ایم ایم بی ٹی یو لگایا۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے گیس کی قمیت میں ایک سال میں 2 مرتبہ اضافہ کیا جاچکا ہے، گیس کی قمیت ایک مرتبہ 200 اور دوسری بار 35فیصد تک بڑھائی جاچکی ہے۔