وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ برسلزمیں پہلے نیوکلیئر سمٹ میں شرکت کی،اجلاس میں جوہری توانائی کے حوالے سے اہم نکتہ اُٹھایا،میرےمؤقف کی کئی عالمی رہنماؤں نے تائیدکی،برسلزمیں ترکیہ وزیر خارجہ سےاہم ملاقات ہوئی،ترکیہ کیساتھ مختلف شعبوں میں تعاون پربات ہوئی،دنیاکہہ رہی ہے نیوکلیئر انرجی سب سےزیادہ محفوظ انرجی ہے،ہم نے کے ٹو اور کےتھری شروع کیا تھا، 16 مہینےکی حکومت میں چین کیساتھ سی فائیومنصوبہ شروع کیا۔
انہوں نے کہا کہ نیوکلیئرانرجی اب دنیا کی ضرورت ہے،عالمی مالیاتی اداروں کوجوہری توانائی کےمنصوبوں کے حوالے سے تعاون کرناچاہیے،جوہری توانائی کےمحفوظ استعمال کےبارےمیں اپنےتجربات دنیا سے شیئر کرنے کو تیار ہیں۔
وزیر خارجہ نے ڈونلڈ لو کے بیان پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی الیکشن پر ڈونلڈلو کانگریس کمیٹی میں پیش ہوئے،کون سی سیاسی جماعت ہےجس نے ڈونلڈلو کو دھمکیاں دیں؟ڈونلڈ لو کےاہلخانہ کودھمکیاں دی گئیں جوافسوسناک ہے،ہم پاکستان کے باہر غیر سیاسی ہوجائیں تویہ ہمارےلئےبہترہے،پاکستان کےالیکشن میں ہمیشہ دھاندلی کاشورمچتاہے۔