ورلڈ بینک نے پاکستان کیلئے 14 کروڑ 97 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دیدی۔
تفصیلات کے مطابق عالمی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیاہے کہ رقم دو نئے منصوبوں پر خرچ کی جائے گی،ڈیجیٹل اکانومی بڑھانے کے منصوبے پر 7 کروڑ 80 لاکھ ڈالر خرچ ہونگے، سندھ میں بیراجوں کی بہتری کے منصوبے کیلئے 7 کروڑ 17 لاکھ ڈالر دیں گے، سندھ کے 3 بیراجوں کی بہتری سے سیلاب سے بچاؤ اور تحفظ حاصل ہوگا۔ ڈیجیٹل اکانومی منصوبے سے شہریوں اور فرمز کو بہتر ڈیجیٹل سہولیات حاصل ہوں گی۔منصوبے سے معاشی و سماجی ترقی کے ساتھ خواتین کو فنانشل سروسز تک رسائی ملے گی۔