مانسہرہ میں ناران جھیل روڈ پر گلیشیئر نے تباہی مچا دی، کئی ہوٹل گلیشیئر گرنے سے دب گئے۔
ڈائریکٹرجنرل کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کےمطابق ناران جھیل روڈ پرگلیشئیر کے نیچے کئی ہوٹل دبنے کےبعد ریسکیو ٹیمیوں کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
ڈائریکٹرجنرل کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی محمدشبیرخان کہتےہیں کہ جب ٹیم موقع پر نہیں پہنچتی کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا،ناران میں درجنوں ہوٹل تباہ ہونےکی اطلاعات ہیں۔شاہراہ ناران اورکاغان کےراستے برفباری کے باعث بند ہیں۔
دوسری جانب مانسہرہ کے ڈی اے نے ہنگامی اجلاس آج طلب کر رکھا ہے۔اسی حوالے سے ڈی جی کے ڈی اے کا کہنا ہے کہ ناران میں متاثرین کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے، نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے، ناران روڈ بحال ہونے کے فورا بعد متاثرہ افراد کی بحالی میں مدد کریں گے۔