دنیا بھر میں انسٹاگرام کے اکاونٹ اچانک لاگ آوٹ ہوگئے۔
ڈاؤن ڈی ٹیکٹرکی رپورٹس کےمطابق سوشل میڈیاپلیٹ فارم انسٹاگرام آج صبح 22 مارچ کودنیا بھر میں کئی صارفین کے اکاونٹ اچانک سے لاگ آوٹ ہوگئے، جس کے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
ڈاؤن ڈی ٹیکٹرمطابق صبح کے اوقات میں انسٹاگرام پر بندش کی 488 شکایات موصول ہوئیں۔
انسائیڈرپیپر کی رپورٹ کےمطابق دنیا بھر کےصارفین اپنےانسٹاگرام اکاؤنٹس کے خود بخود لاگ آؤٹ ہونےکی شکایت کیں،کچھ صارفین کو پاس ورڈ یاد نہ ہونے کی وجہ سے دوبارہ لاگ ان کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے،کئی صارفین پریشانی میں مبتلا ہیں کہ انکے اکاونٹس کو ہیک تو نہیں کر لیا گیا،تاہم ابھی تک میٹا کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔
اس سےقبل 5 مارچ 2024 کودنیا بھرمیں فیس بک اورانسٹا گرام کےاکاؤنٹس اچانک لاگ آؤٹ ہوگئے تھےجس کے بعدصارفین دوبارہ لاگ ان ہونے میں ناکام رہے تھے،جس کے ایک گھنٹے بعد ہی سروسز بحال ہوگئیں تھیں۔