خلاف ضابطہ سامان کی درآمد کے فیصلے پر انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ نے نوٹس لے لیا ہے جس میں کہا گیاہے کہ گیپکو ایس آر اوز کی پاسداری کرے ، لوکل برآمد کنندگان کے حوالے سے قوانین مانے ۔
انجینئرنگ بورڈ کا جوابی مراسلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ گیپکو شاہین ٹریڈرز کے لکھے گئے خط کے تحفظات فوری دو ر کرے ،132کے وی کی ایران سے درآمد کے حوالے سے پوزیشن کلیئر کی جائے ، شاہین ٹریڈرز سمیت دیگر کمپنیوں نے انوسٹمنٹ بورڈ کو شکایاتی مراسلہ ارسال کیا تھا، کمپنیوں کے خط میں گیپکو کی خلاف ضابطہ درآمدات کے فیصلے کی جانب توجہ دلائی گئی۔
شاہین ٹریڈرز کے احتجاجی خط میں موقف اختیار کیا گیا کہ جب ملک میں بجلی کی ترسیل کا وافر سامان موجود ہے تو ایران سے درآمد کیوں ؟ 132کے وی کا سمگل شدہ سامان ایران سے منگوانا نا انصافی ہے ، گیپکو کے فیصلے سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا، ملکی پیداوار کمپنیوں تو خود ترسیلی سامان کئی ممالک کو برآمد کر رہی ہیں ، گیپکو کے تمام ضابطہ اخلاق اور معیار پر پورا اترے پھر بھی غیر ملکی کمپنی سے معاہدہ سمجھ سے بالاتر ہے ۔