پاکستان کے خصوصی اقتصادی زون میں حدود کی خلاف ورزی پر پاک بحریہ کی میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے جہازکا بھارتی ماہی گیروں کے آٹھ بحری جہازوں کے ساتھ مقابلہ ہوا جس دوران ایک میری ٹائم سیکیورٹی اہلکار شہید جبکہ دو بھارتی ماہی گیر لاپتا ہو گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق سمندر ی حدود کی خلاف ورزی پر بھارتی جہازوں نے فرار ہونے کی کوشش کی جبکہ ایک بھارتی جہاز نے ایم ایس اے اہلکاروں کو جہاز پر آنے کی اجازت دی لیکن میری ٹائم سیکیورٹی کے اہلکاروں کی منتقلی کے بعد بھارتی جہاز نے فرار ہونے کی کوشش کی ، رفتار بڑھانے سے بھارتی جہاز ایم ایس اے سے ٹکرا کر الٹ گیا ، بھارتی جہاز الٹنے سے میری ٹائم سیکیورتی اہلکار اور 7 بھارتی ماہی گیر سمندر میں جا گرے ، 5 بھارتی ماہی گیروں سمیت 4 ایم ایس اے اہلکاروں کو سمندر سے نکال لیا گیا تاہم 2 بھارتی ماہی گیر لاپتا ہیں ۔اس دوران میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کا سیلر محمد ریحان شہید ہو گیا ۔ پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پر بھارتی ماہی گیروں کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیاہے ۔