سینیٹ الیکشن کےلیے سابق وفاقی وزراء مراد سعید، اعظم سواتی اور سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق سینٹ انتخابات کے لئے خیبر پختونخوا سے جنرل کے 25 امیدواروں میں سے 16 کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے تاہم منظور ہونے والے فہرست میں کے کاغذات نامزدگی مسترد کے نام شامل نہیں۔
دیگر رہ جانے والے امیدواروں میں حمیدہ شاہد، حامد محمود چیمہ ، آصف اقبال ،خرم ذیشان، احمد مصطفی ،سجاد حسین ،محمد نسیم اور مسعود الرحمان شامل ہیں۔
سابق ڈپٹی اسپیکر مرزا محمد، فیصل جاوید، تاج محمد، نور الحق قادری، عرفان سلیم الیکشن لڑنے کےلیے اہل قرار دیے گئے۔ دلاور خان،اظہر قاضی مشوانی، محمد وقاص اورکزئی اور فضل حنان، فیض الرحمان ،عطاٗ الحق ،فدا محمد ،شفقت ایاز ،آصف رفیق بھی اہل قرار دیے گئے۔
دوسری جانب ٹیکنوکریٹس نشست پر اعظم سواتی کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد کردیے گئے جبکہ امیر مقام کے صاحبزادے نیاز احمد کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے۔
ٹینکوکریٹس کی 10 نشستوں پر 8 امیدوار اہل قرار دیے گئے، قاضی محمد انور، سید ارشاد حسین وقار احمد قاضی، خالد مسعود، فضل حنان، دلاور خان، قیضار خان اور نور الحق قادری بھی ٹینکوکریٹس نشست کے اہل قرار دیے گئے۔
سینیٹ الیشکن کےلیے 7خواتین امیدوار میں 6 کے نام فہرست میں شامل ہیں، اہل امیدواروں میں مہوش علی خان،عائشہ بانو، روبینہ ناز، بیگم طاہرہ بخاری،روبینہ خالد اور شازیہ کے نام شامل ہیں۔
واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے پی ٹی آئی کے مراد سعید پر مفرور ہونے، فیصل جاوید پر ممکمل جائیداد ظاہرنہ کرنے اور اعظم سواتی کو قومی اسمبلی کے لئے نااہل قرار دینے کی بنا پر اعتراضات کئے گئے تھے۔