سٹیٹ بینک نے پاکستانیوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان کا کرنٹ اکاونٹ خسارے سے سرپلس میں آ گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیاہے کہ فروری میں ملکی کرنٹ اکاونٹ 12 کروڑ 80 لاکھ ڈالر سرپلس رہا، جنوری میں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ30کروڑ30لاکھ ڈالرخسارے میں تھا ،رواں مالی سال کے آٹھ ماہ میں کرنٹ اکاونٹ میں ایک ارب ڈالر خسارہ ہوا تھا جبکہ گزشتہ مالی سال کے آٹھ ماہ میں ملکی کرنٹ اکاونٹ 3 ارب 85 کروڑ ڈالر خسارے میں رہا تھا ۔
ماہرین کا کہناہے کہ درآمدات میں کمی اوربرآمدات بڑھنےسےکرنٹ اکاؤنٹ بہتر ہوا جبکہ ترسیلات زر بڑھنے کابھی کرنٹ اکاؤنٹ پرمثبت اثر پڑا ہے ۔