وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا پہلا اجلاس ہوا جس دوران حکومتی ترجمانوں کی ٹیم میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق شہبازشریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وفاق اور صوبوں میں پارٹی اور حکومتی ارکان کو ترجمان بنانے کا فیصلہ کیا گیاہے ، پارٹی کے سینئر اور نوجوان رہنما حکومتی ترجمانوں میں شامل کیئے جائیں گے ، اجلاس میں ٹی وی پروگراموں میں پارٹی ترجمانوں کو بھجوانے کیلئے سینٹرلائزڈ نظام بنانے پر اتفاق کیا گیاہے ۔
اجلاس میں وفاقی وزیر اطلاعت عطا تارڑ نے شرکا کو میڈیا کی حکمت عملی سے متعلق بریفنگ بھی دی ،اجلاس میں میڈیا محاذ پر چیلنجز اور اپوزیشن کے بیانیے کا جواب دینے اور میڈیا حکمت عملی کے حوالے سے موثر اقدامات پر مشاورت کی گئی ۔وزیراعظم نے سوشل میڈیا کیلئے جامع حکمت عملی کی بھی منظوری دی ۔
اجلاس میں پنجاب کی سینئر وزیر مریم اونگزیب ، عظمیٰ بخاری ، اختیار ولی اور کھیل داس کوہستانی نے اجلاس میں شرکت کی ۔