رمضان المبارک گزرنے کے ساتھ ساتھ موسم کی حدت بڑھنے لگی،محکمہ موسمیات نے پھر سے روزے ٹھنڈے ہونے کی خوشخبری سنا دی۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات ڈاکٹربابر نے سماء سے خصوصی گفتگو کے دوران 20 اور 21 مارچ کو ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کاکہنا ہےکہ ابرکرم سے بالائی علاقوں، جڑواں شہروں کے درجہ حرارت میں کمی ہوگی،بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں مزید بارشیں نہیں ہونگی۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے شہرقائد میں 18،اور 20 مارچ تک گرمی کی پیشگوئی کی ہے،موسم کاحال بتانے والےکہتے ہیں راجھستان سےخشک ہوائیں چلنے کے باعث شہر میں موسم گرم ہے ۔
اکیس مارچ سےملک میں ایک مغربی سسٹم داخل ہوگا،جس سےکراچی میں گرمی کی شدت کم ہوجائےگی اورجنوب مغرب سےسمندری ہوائیںبحال ہونے سے درجہ حرارت میں کمی آئے گی۔