ملتان سلطانز کے کوچ عبد الرحمان نے پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) سیزن 9 کے فائنل میں کراچی کنگز کے ہاتھوں شکست کے بعد اہم بیان جاری کردیا۔
پیر کی رات کھیلے گئے پی ایس ایل 9 کے فائنل معرکے میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں کراچی سٹیڈیم میں مدمقابل تھیں جہاں یونائیٹڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو دو وکٹوں سے شکست دے کر ایڈیشن کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔
فاتح ٹیم نے 160 رنز کا ہدف اننگ کی آخری گیند پر آٹھ وکٹوں کے نقصان پر مکمل کیا اور تیسری بار لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔
لازمی پڑھیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کے والد نے بڑی خواہش کا اظہار کر دیا
میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملتان سلطانز کے کوچ عبدالرحمان کا کہنا تھا کہ ٹیم پر فخر ہے ایک فائنل جیتے ہیں ،اسلام آباد کو کریڈٹ ہے انہوں نے اچھا کھیلا ، وکٹ اتنی ہائی اسکورنگ نہیں تھی پھر بھی ہم نے اچھا اسکور کیا تھا۔
عبدالرحمان کا کہنا تھا کہ جب آپ کو ٹورنامنٹ جیتنا ہو تو ہر پچ پر جیتنا چاہیے ، افتخار احمد جو کرسکتے ہیں ہم نے ان کو اس جگہ استعمال کیا، ہمیں چیزیں بہتر کرنے کی ضرورت ہے ۔
لازمی پڑھیں ۔پی ایس ایل 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں نے گراؤنڈ میں فلسطینی جھنڈے لہرا دیئے
ان کا کہنا تھا کہ بال اسپن ہونے کی وجہ سے ہم نے ولی کو بیٹنگ پر بھیجا ، میچ کے دوران آپ فوری فیصلے کرتے ہیں ، افتخار ہمیشہ سے 5 یا 6 پر کھیلتا ہے اس کا کام فنشر کا ہے ، اسامہ لیگ اسپنر کے خلاف اچھا آپشن تھا جبھی اس کو بھیجا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھ سے پاکستان کی کوچنگ کا کوٸی رابطہ نہیں ہوا ، پاکستان کی کوچنگ کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے ، میرے کام کو عزت دی جس کی خوشی ہے، اگر پاکستان کے لیے کہیں گے تو میں حاضر ہوں۔