شرح مبادلہ مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ کی قدر میں بہتری کا تسلسل آج بھی برقرار رہا۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسری روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں ایک روپے 6 پیسے کی کمی ہوگئی، جس سے ڈالر 289 روپے 80 پیسے کا ہوگیا، یاد رہے کہ انٹر بینک میں ڈالر ڈیڑھ ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا۔
دوسری جانب کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں سعودی ریال کی قدر 77.54 ،اماراتی درہم 79 رہی۔
واضح رہے کہ ڈالر مافیا کے خلاف جاری کریک ڈاؤن سے گذشتہ دو ہفتوں میں روپے کی قدر میں 4فیصد کا اضافہ ہوا اور روپیہ کی قدر میں مجموعی طور پر 12روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔