ملک سے سیمنٹ کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں سالانہ بنیادوں پر130.24 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔
پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی اوراگست میں سیمنٹ کی برآمدات سے ملک کو39.64 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 130.24فیصدزیادہ ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ مالی سال کے پہلے دوماہ میںسیمنٹ کی برآمدات سے ملک کو17.21 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔
رپورٹ کے مطابق اگست میں سیمنٹ کی برآمدات سے ملک کو23.49 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہواجو گزشتہ سال اگست کے مقابلہ میں 102.74 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال اگست میں سیمنٹ کی برآمدات کاحجم 11.58 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔
رپورٹ کے مطابق جولائی کے مقابلہ میں اگست میں سیمنٹ کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر45.53 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔