وفاقی وزیراحسن اقبال کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی بےگناہی عدالت میں ثابت کریں، بانی پی ٹی آئی کوامریکا،نہ آئی ایم ایف این آراو دے سکتا ہے۔
نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیراحسن اقبال نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کسی این آراو کے ذریعے جیل سے نہیں نکل سکتے، پی ٹی آئی والے پاکستان کودنیامیں رسوا کررہے ہیں، ہم نے پاکستان کے اداروں میں اپنی جنگ لڑی ہے۔ ہم نے جھوٹے مقدمات کارونا کبھی بین الاقوامی فورم پر نہیں رویا۔
احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی والے امریکا میں پاکستان کی غیرت کاجنازہ نکال رہے ہیں، امریکی کانگریس کے سینیٹرز کے پاؤں پکڑ رہے ہیں انکے لیڈرکونکالاجائے، ہم نے آئی ایم ایف، یواین، یورپی یونین، امریکا کو خط نہیں لکھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ 9 مئی کو فوجی تنصیبات،شہدا کی یادگاروں پرحملہ کیاگیا، کوئی قائداعظم کی نشانی کو جلا سکتاہے یہ ناقابل تصورتھا، 9 مئی کو پی ٹی آئی والوں کاچہرہ قوم کے سامنے آگیا تھا۔
احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف سے سخت شرائط کا مطالبہ کیا، پی ٹی آئی نےملک میں مزید مہنگائی کرنے کیلئے سازش کی، ملکی معیشت کو ڈیفالٹ کی طرف دھکیلنا معاشی دہشتگردی ہے۔
لیگی رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی والے پاکستان کے دوست نہیں دشمن ہیں، یہ لوگ امریکا میں بیٹھ کر پاکستان کی خودمختاری سے کھیل رہے ہیں، پی ٹی آئی والے پاکستان کی سلامتی کوداؤ پر لگارہےہیں، امریکا کی سڑکوں پر پاک فوج کے خلاف مذموم مہم چلائی، بیرونی فنڈنگ پرچلنے والی جماعت کااصل چہرہ سامنے آگیا۔