حکومت نے آئی ایم ایف کو بجلی ٹیرف میں بروقت اضافے کی یقین دہانی کرا دی ۔بجلی کی قیمتوں میں یکم جولائی سے مزید اضافے کا امکان ہے۔
اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کےتحت 1.1 ارب ڈالرکی آخری قسط کےحصول کےمشن کیلئے
پاکستان اور آئی ایم ایف کےدرمیان جاری اقتصادی جائزہ مذاکرات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے،فریقین کےدرمیان اگلےہفتے کےاوائل میں اسٹاف لیول معاہدے کا امکان ہے۔
ذرائع وزارت خزانہ کےمطابق حکومت نےآئی ایم ایف کو بجلی ٹیرف میں بروقت اضافےکی یقین دہانی کرا دی،بجلی کی قیمتوں میں یکم جولائی سےمزید اضافےکا امکان ہے۔
ذرائع وزارت خزانہ کےمطابق حکومت نےٹیکس ریونیوبڑھانےکیلئےمعیشت کو بتدریج دستاویزی شکل دینے کی بھی یقین دہانی کرادی۔کاسٹ ریکوری کیلئےماہانہ،سہ ماہی اورسالانہ ایڈجسٹمنٹ ہوں گی۔2239 ارب روپے کے موجودہ سالانہ ٹیکس استثنی یا چھوٹ بتدریج ختم کرنے کا پلان دے دیا گیا۔
آئی ایم ایف نے بی آئی ایس پی کےتحت مستحقین کا تحفظ یقینی بنانے پرزور دیا،
حکومت نے بی آئی ایس پی مستحقین کی تعداد جون تک مزید بڑھانے کی یقین دہانی کرائی۔
آئی ایم ایف وفد نےمعاشی استحکام کے تسلسل کیلئے ضروری اصلاحات جاری رکھنے پرزوردیا،اورسخت مانیٹری پالیسی اور مارکیٹ بیسڈ ایکسچینج ریٹ کی پالیسی برقرار رکھنےکامطالبہ کیا۔
مذاکرات کی کامیاب تکمیل پر ایگزیکٹیو بورڈ کی منظوری سے پاکستان کو آخری قسط ملے گی۔