آنکھوں کے انجیکشن سے بینائی جانے کے واقعہ پرپنجاب پنجاب حکومت نے نئی دس رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی۔
وزیرصحت پنجاب ڈاکٹرجاوید اکرم تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔سات روز مِیں رپورٹ وزیرعلی پنجاب کو پیش کی جائے گی۔
نوٹیفکیشن کےمطابق وزیرپرائمری ہیلتھ ڈاکٹر جمال ناصر شریک کنوینر ہوں گے تحقیقاتی کمیٹی واقعے کا تفصیلی جائزہ لے گی۔
نوٹیفکیشن کےمطابق ڈاکٹرز کے اویسٹین انجیکشن کے استعمال پر بھی تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔انجیکشن کی مینوفیکچرنگ،ڈسٹری بیوشن اور فراہمی کے تمام مراحل کی ٹیسٹنگ ہوگی۔
کمیٹی مارکیٹ تک رسائی میں خامیوں پربھی رپورٹ تیارکرے گی۔ سات روز مین تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ وزیراعلی پنجاب کو پیش کی جائے گی۔