امریکی میڈیا ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کی نئی تفصیلات سامنے لے آیا۔اخبار کا دعویٰ ہےکہ سی سی ٹی وی کیمرے میں لرزہ خیز قتل کے مناظر محفوظ ہیں۔
واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق ہردیپ سنگھ کو قتل کرنے کے لیے دوگاڑیوں میں چھ ملزمان آئے۔ان کے منی ٹرک کو گھیرکوگولیاں برسائی گئیں۔
ملزمان نےخالصتانی رہنما پرپچاس گولیاں چلائیں جن میں سے چونتیس ہردیپ سنگھ کو لگیں۔حملہ آوروں نے ماسک پہن رکھا تھا۔
دوسری جانب ہردیپ سنگھ کے قتل کے خلاف کینیڈا میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر سکھ برادری نے احتجاج کیا۔مظاہرین نے مودی کے خلاف نعرے لگائے۔ کینیڈا کے وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ قابل اعتماد انٹیلی جنس رپورٹس موجود ہیں،موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
جبکہ امریکا نے بھی ایک بارپھرکینیڈا کی حمایت کا اعلان کردیا۔