نومنتخب صدر مملکت آصف علی زرداری نے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
اتوار کے روز نو منتخب صدر مملکت آصف علی زداری نے ایوان صدر میں منعقدہ تقریب حلف برداری میں عہدے کا حلف اٹھایا جبکہ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے نومنتخب صدر سے حلف لیا۔
ایوان صدر میں منعقدہ تقریب حلف برداری میں سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھی شرکت کی۔
تقریب حلف برداری میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے بھی شرکت کی جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو بھی شریک ہوئے۔
یاد رہے کہ ہفتہ کے روز آصف علی زرداری صدارتی انتخاب میں 411 الیکٹورل ووٹ حاصل کر کے صدر منتخب ہوئے تھے جس کے بعد وہ واحد سویلین بھی ہیں جو دوسری مرتبہ صدر منتخب ہوئے ہیں۔