شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسزکی2الگ الگ کارروائیوں میں10دہشتگردوں کوہلاک کر دیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق سکیورٹی فورسزنے شمالی وزیرستان میں 2 الگ الگ آپریشن کیے، 8مارچ کوخفیہ معلومات کی بنیادپرآپریشن میں4دہشتگردمارےگئے،فالواپ کلیئرنس آپریشن کےدوران مزید4دہشتگردوں کاخاتمہ کیاگیا۔
جاری بیان کے مطابق شمالی وزیرستان ہی میں5دہشتگردافغانستان سےدراندازی کی کوشش کر رہےتھے کہ سکیورٹی فورسزسےفائرنگ کےتبادلے میں2 دہشتگرد ہلاک جبکہ3زخمی ہوگئے، ہلاک دہشتگردوں کی شناخت حضرت عمراوررحمان نیازکےنام سےہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کافی عرصےسےافغانستان سےمؤثربارڈرمینجمنٹ کامطالبہ کر رہا ہے،توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمےداریاں پوری کرے گی۔
جاری بیان میں اس امید کا اظہار کیا گیاہےکہ عبوری حکومت افغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال ہونےسےروکےگی،سکیورٹی فورسزسرحدوں کومحفوظ اوردہشتگردی ختم کرنےکیلئےپرعزم ہے۔