جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ہم صرف پارلیمنٹ میں نہیں پارلیمنٹ سےباہر بھی مشکلات پیدا کرسکتےہیں۔ میں نے شہباز شریف سے کہا اپوزیشن میں آجاؤ کہیں ہماری تحریک کا نشانہ آپ نہ بن جائیں۔
جےیوآئی پنجاب کی جنرل کونسل سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا ہمارے ساتھ دھاندلی سیاسی جماعتوں نے نہیں اسٹیبلشمنٹ نے کی۔بہت سی پارٹیوں کو میدان کی جلدی ہے لیکن آپ کوپتہ ہےمیدان ہمارا ہوتا ہے۔
ان کا کہنا تھا ہمارے امیدواروں سے پیسے مانگے جاتے ہیں ہم نے ثبوت پیش کئے توآپ کیلئے کوئی جائے پناہ نہیں بچے گی۔ پارلیمنٹ کی حیثیت ایک نمائشی ادارے کی ہے۔ جمہوریت اپنا مقدمہ ہار رہی ہے۔
جے یو آئی ف پنجاب کی جنرل کونسل کے اجلاس میں آٹھ فروری کے انتخابات کو مسترد کرنے کے حوالے سے قرارداد بھی متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ جے یو آئی پنجاب 8 فروری کے انتخابات کو مسترد کرتی ہے۔ انتخابات میں مداخلت کے حوالے سے اداروں کے کردار قابل مذمت ہے۔
قرارداد میں کہا گیا کہ جے یو آئی پنجاب انتخابی دھاندلی کے خلاف تحریک میں ہراول دستہ کا کرداد ادا کرے گی۔