انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) ورلڈ کپ 2023 میں شرکت کے لئے افغانستان کرکٹ ٹیم بھارت روانہ ہوگئی۔
واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے ورلڈ کپ 2023 میں شرکت کے لئے افغانستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو بھی ویزے جاری کردیئے گئے ہیں۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر افغان کرکٹ بورڈ کے آفیشل اکاؤنٹ کے ذریعے کھلاڑیوں کے بھارت روانہ ہونے کی اطلاع دی گئی۔
افغان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ پیغام میں افغان اسکواڈ کی تصاویر بھی شئیر کی گئیں۔
India, Here we Come 🛫
— Afghanistan Cricket Board (@ACBofficials) September 25, 2023
AfghanAtalan are off to India to feature at the ICC Men's Cricket World Cup 2023. 🤩#AfghanAtalan | #CWC23 pic.twitter.com/9jGlZ6v8PQ
ورلڈ کپ 2023 کے لئے افغان بورڈ کی جانب سے اعلان کردہ سکواڈ میں کپتان حشمت اللہ شاہدی، ابراہیم زدران ، رحمان اللہ گرباز، رحمت شاہ زرمتی ، ریاض حسن، اکرام علی خیل، عظمت اللہ عمر زئی، راشد خان، عبدالرحمان، محب الرحمان، فضل فاروقی اور نوین الحق شامل ہیں۔
— Afghanistan Cricket Board (@ACBofficials) September 25, 2023
یاد رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کا آغاز 5 اکتوبر سے بھارت میں ہوگا۔
خیال رہے کہ افغانستان کرکٹ ٹیم میگا ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 7 اکتوبر کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی۔