پاک فوج کی جانب سے'علم ٹولو د پارہ' کے تحت شمالی وزیرستان کےمدارس کے طلباء نے پشاور اور ایبٹ آباد کے تاریخی مقامات اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کا دورہ کیا۔
پاک فوج کی جانب سےعلم ٹولو دپارہ کے تحت شمالی وزیرستان کی تحصیل غلام خان اور میران شاہ کے مدارس کے طلباء کو چار روزہ پشاور اور ایبٹ آباد کا دورہ کرایا گیا۔
طلباء نے پشاور میں اسلامیہ یونیورسٹی، پشاور میوزیم اور قلعہ بالا حصار جبکہ ایبٹ آباد میں پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول، فرنٹیئر فورس ریجمینٹل سینٹر اور شملہ پہاڑی کا دورہ کیا۔
پشاورمیوزیم اورقلعہ بالا حصارمیں طلباء کو تاریخی پس منظر سے آگاہ کیا گیا، طلباء نے پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کےدورے پر پاک فوج کی بے پناہ قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
دورےکا مقصد شمالی وزیرستان کےمدارس کےنوجوانوں کی شخصیت میں نکھار پیدا کرنا تھا،طلباء نےاس موقع کی فراہمی پر پاک فوج کا بھرپور شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں بہتر تعلیم حاصل کر کے ملک اور قوم کی خدمت کا بھی عہد کیا۔