23 مارچ کومنایا جانے والا یوم پاکستان ملکی تاریخ میں تمام حب الوطن پاکستانیوں کےلیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
23 مارچ 1940 کو قرارداد لاہورپیش کی گئی جسےبعد ازاں قرارداد پاکستان کا نام دیاگیا،قراردادپاکستان جس کی بنیاد پرمسلمانوں کی سیاسی جماعت مسلم لیگ نے مسلمانوں کے لیے الگ وطن کا مطالبہ کیا۔
وہ مطالبہ جو اسلامی جمہوریہ پاکستان کےنام سےدنیا کے نقشے پرابھرا،اس مطالبے کی بدولت جداگانہ وطن کے لیے ایسی تحریک کا آغاز ہوا جو سات برس کے بعد الگ وطن کے مطالبے کے حصول میں کامیاب ہو گئی۔
23 مارچ کے بارے میں عوام نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ"23 مارچ اس جوش اور ولولے کی بنیاد ہے جس نے ایک ملک کی تخلیق کی"
اسی حوالے سے عوام کا کہنا ہے کہ"اسی جوش اور ولولے کے ساتھ ہم نے اپنے ملک کے لیے مزید خدمات انجام دینی ہیں"،"23 مارچ 19 ویں صدی میں مسلمانوں کی جدوجہد اور قربانیوں کا نچوڑ ہے"
"23 مارچ کو فیصلہ کیا گیا تھا کہ مسلمانوں کو آزادی سے زندگی بسر کرنے کے لیے الگ ریاست بنانا ہوگی جہاں پر مسلمانوں کو مذہبی آزادی ہو اور دیگر اقلیتوں کو بھی اپنے مذہب پر عمل پیرا ہونے کی آزادی ہو"
"یوم پاکستان دنیا بھر کے لیے پاکستان کی یکجہتی کا ثبوت ہے"،"یوم پاکستان کا جشن دیکھ کر پاکستانیوں کے جذبات اور احساسات بلند ہو جاتے ہیں""23 مارچ کا جشن پوری دنیا کو پیغام پہنچاتا ہے کہ ہم متحد اور مضبوط ہیں"۔
"یوم پاکستان کا جشن اسی جوش و خروش سے مناتے رہنا چاہیے تاکہ ہماری آنے والی نسلیں بھی ان قیمتی اثاثوں کی قدر جان سکیں"۔