چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے پارلیمنٹ کےقانون کو ہمیشہ سراہنا چاہیے اگر وہ آئین اور بنیادی حقوق سےمتصادم نہ ہو ، عوام کی نظریں سپریم کورٹ کے بجائے پارلیمان کی جانب ہونی چاہئیں ۔
جسٹس سردار طارق مسعود کے اعزاز میں بار کونسل کے الوداعی عشائیہ سےخطاب میں چیف جسٹس پاکستان کا مزید کہنا تھا عوام کےنمائندوں کےفیصلے پائیدارہوتےہیں ، پارلیمان میں بحث سے مشترکہ فیصلوں کی روایت بہترین ہے ۔پارلیمان ہی ہے جس نے آئین بنایا ۔
چیف جسٹس نے جسٹس سردار طارق کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا میں بہت خوش قسمت ہوں کہ ان جیسا سینئر جج ملا ، جسٹس طارق نے ہمیشہ انتظامی اور قانونی درست مشورے دیئے ۔
فاروق ایچ نائیک ، احسن بھون نے بھی تقریب سے خطاب کیا ۔ جسٹس سردارطارق مسعود نے الوداعی عشائیہ پر شکریہ ادا کیا ۔