صوبہ پنجاب میں 2018 کی نسبت رجسٹر ووٹرز کی تعداد میں 1کروڑ16لاکھ5ہزار82 ووٹرز کا اضافہ ہوگیا۔
الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کیلئے پنجاب کےاعداد وشمارجاری کردیے،جس کے مطابق2018 کی نسبت پنجاب میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد سات کروڑتئیس لاکھ دس ہزارسےبڑھ گئی ہے اور اس میں دوہزار اٹھارہ کی نسبت ایک کروڑسولہ لاکھ دس ہزارپانچ سو بیاسی ووٹرز کااضافہ ہوا ہے۔
اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں 3 کروڑ 87لاکھ20ہزار67 مرد ووٹرز رجسٹرد ہیں، جن میں خواتین ووٹرز کی تعداد 3کروڑ59لاکھ 90ہزار515 ہے ۔
الیکشن کمیشن کے اعدادوشمارکے مطابق پنجاب میں سب سے زیادہ رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد لاہورمیں جو 67لاکھ 24ہزار633 بنتی ہے،ووٹرز کے اعتبار سےمری پنجاب کا سب سے چھوٹا ضلع ہے جہاں 2لاکھ90ہزار931 ووٹرز ہیں ۔
الیکشن کمیشن کے مطابق آئندہ عام انتخابات انہی ووٹرز لسٹوں کے تحت ہونگے اور اب الیکشن سے پہلے لسٹوں میں ردوبدل نہیں ہوسکے گا ۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ملک میںآئندہ سال جنوری کے آخری ہفتے میں عام انتخابات کرانے کا اعلان 21 ستمبر کو کیا گیا تھا۔