قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کے خلاف جنگلات اراضی کیس کی تحقیقات دوبارہ شروع کر دی ہیں۔
نیب کی جانب سے پرویزالہٰی سمیت 14 افسران کے نام جائیداد اور زمین کی فروخت سمیت اہم ریکارڈ طلب کر لیا گیا ہے۔
نیب نے لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد اور فیصل آباد کے ڈپٹی کمشنرز سے ریکارڈ طلب کیا جبکہ گجرانوالہ، ملتان، کوئٹہ، اٹک اور شیخوپورہ کے ڈپٹی کمشنرز سے بھی ریکارڈ مانگا گیا ہے۔
نیب کی جانب سے جہلم ، میانوالی، اٹک اور پاکپتن کے ڈپٹی کمشنرز سے بھی ریکارڈ طلب کیا گیا۔
سابق وزیراعلیٰ پر الزام ہے کہ انہوں نے محکمہ جنگلات کی اراضی غیر قانونی طور پر منتقل کی تھی۔