الیکشن کمیشن نے حکمران اتحاد کے صدارتی امیدوار آصف علی زرداری اور سنی اتحاد کونسل کے حمایت یافتہ محمود خان اچکزئی کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے۔
الیکشن کمیشن نے حکمران اتحاد کے صدارتی امیدوار آصف علی زرداری اور سنی اتحاد کونسل کے امیدوار محمود خان اچکزئی کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے۔
الیکشن کمشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق 9 مارچ کو ہونے والے صدارتی انتخاب میں حصہ لینے والے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال پیر کو ہوئی۔
پی پی رہنما فاروق ایچ نائیک نے بتایا کہ آصف زرداری کے کاغذات نامزدگی پر کوئی اعتراض نہیں کیا گیا اور ان کے بطور صدارتی امیدوار کاغذات منظور کرلیے گئے۔
سنی اتحاد کونسل کے امیدوار محمود خان اچکزئی پر مخالف امیدواروں کے اعتراضات عائد کیے تھے تاہم الیکشن کمیشن نے محمود خان اچکزئی کے خلاف اعتراضات مسترد کردیا۔
شیڈول کے مطابق امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی 6 مارچ کو واپس لئے جاسکیں گے۔ پولنگ 9 مارچ کو پارلیمنٹ ہائوس اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں صبح 10 بجے سے 4 بجے تک ہوگی۔