ایڈیشنل آئی جی کراچی خادم حسین رند نے کہاہے کہ پاکستان سپر لیگ کے میچز کے دوران سنجیدہ تھریٹس تھیں جس کی وجہ سے سڑکیں بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی خادم حسین رند نے پی ایس ایل کے میچز کے دوران سڑکیں بند کرنے پر وضاحت دیتےہوئے کہاے کہ پی ایس ایل پر حملے کے حوالے سے سیریس تھریٹ تھا، پی ایس ایل کے دوران سڑک بند کرنے پر لوگ ہمیں گالیاں اور بدعائیں دیتے ہیں، یہ ہم جانتے ہیں کہ سیکیورٹی اقدامات سے ہم خودکش حملے اور بم پھٹنے کی روک تھام کرتے ہیں، کوئی شخص کورٹ میں گیا آج سڑک بند کرنے پر عدالت میں ہماری عزت افزائی ہوئی، ہماری سوچ یہ ہوتی ہے کہ ہم گالیاں کھالیں گے لیکن لوگوں کو مرنے سے بچالیں گے۔
ایڈیشنل آئی جی کا کہناتھا کہ پی ایس ایل پر دہشت گردی کی سیریس تھریٹ اب بھی برقرار ہے،پہلے بھی سیریس تھریٹ تھی اسی لئے سیکیورٹی کے باعث سڑکیں بند کی تھیں،اب میڈیا پر یہ خبریں چلیں گی تو کل پھر عدالت مجھے بلا لے گی۔