بلوچستان عوامی پارٹی (بی این پی) کے سربراہ اختر مینگل نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کو منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں، مطالبہ کیا کہ تمام سیاسی قیدیوں کو فوری رہا کیا جائے۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے اختر مینگل نے کہا کہ سب سے پہلے میں محمود خان اچکزئی کے گھر پولیس ریڈ کی مذمت کرتا ہوں۔
سربراہ بی این پی نے کہا کہ اُمید تھی کہ وزیرِ اعظم پابند سلاسل صحافیوں کی رہائی کا اعلان کریں گے، بلوچستان میں ہم سیاسی نہیں جنگی قیدی ہیں، سیاسی قیدیوں کی رہائی فوری عمل میں لائی جائے۔
اخترمینگل کے مطابق بلوچستان میں ہم سیاسی نہیں۔ جنگی قیدی ہیں۔ تمام سیاسی قیدیوں کو فوری رہا کیا جائے۔ نگران حکومت کیئرٹیکر نہیں انڈرٹیکر تھی۔ اختر مینگل کی تنقید۔ کہا ترقی کا جھومر گوادر ڈوب گیا ۔کسی نے متاثرین کی داد رسی نہیں کی۔
انہوں نے کہا کہ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ جو شور شرابا ہو رہا ہے ہم جمہوریت کی قبر پر فاتحہ پڑھ رہے ہیں۔