پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کے رکن قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے انتخاب کے لئے منعقدہ اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ نہیں کریں گے۔
پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر کا کہنا تھا کہ آج کے اجلاس کا بائیکاٹ نہیں کریں گے اور اس بارے علم نہیں کہ سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان صدر کے لئے محمود اچکزئی کو ووٹ دیں گے یا نہیں۔
لازمی پڑھیں۔ آصف زرداری کو ووٹ دینے کا فیصلہ ابھی نہیں کیا، امین الحق
صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ شیر افضل مروت نے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا الیکشن چیلنج کرنے کا اعلان کیا، کیا یہ پارٹی پالیسی ہے یا پھر ان کی ذاتی رائے ہے؟ جس کے جواب میں اسد قیصر کا کہنا تھا کہ میری اس حوالے سے مروت سے کوئی بات نہیں ہوئی۔
لازمی پڑھیں۔ پی ٹی آئی نے الیکشن نتائج کو تسلیم کر لیا ہے، احسن اقبال
صحافی نے سوال کیا کہ مولانا فضل الرحمان، محمود اچکزئی کو ووٹ دیں گے ؟ جس پر اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ابھی تک علم نہیں وہ ووٹ دیں گے یا نہیں۔