ترجمان آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے یا کمی کے بارے میں کوئی بھی قیاس آرائی قبل از وقت ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے قیاس آرائیوں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے ترجمان کا کہنا تھا کہ قیاس آرائیوں سےممکنہ طور پر تیل کی سپلائی چین کے کام میں خلل آسکتا ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے اعلان میں ابھی ایک ہفتہ باقی ہے۔
اعلامیے کے مطابق قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ اور ایکسچینج ریٹ پر ہوتا ہے، حالیہ دنوں میں عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا تاہم ڈالر سے روپے کی شرح تبادلہ میں بہتری بھی آئی ہے۔
قبل ازیں آج بھی عالمی منڈی میں برینٹ کروڈ آئل 32 سینٹ اضافے کے ساتھ 93.59 ڈالر فی بیرل جبکہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ 24 سینٹ اضافے کے ساتھ 90.27 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی تاہم مقامی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی کا تسلسل بھی برقرار ہے۔
واضح رہے کہ آج بھی عالمی منڈی میں برینٹ کروڈ آئل 32 سینٹ اضافے کے ساتھ 93.59 ڈالر فی بیرل جبکہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ 24 سینٹ اضافے کے ساتھ 90.27 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی تاہم مقامی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی کا تسلسل بھی برقرار ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ 23 ستمبر کو کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں نگران وزیر تجارت گوہر اعجاز نے یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ یکم اکتوبر سے پیٹرول کی قیمت کم ہوگی۔