عام انتخابات کے بعد ملک میں حکومت سازی کیلئے طے پانے والے شراکت اقتدار کے فارمولے کے اہم نکات سامنے آگئے ہیں۔
سما سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے بتایا کہ مسلم لیگ نون صوبے کے انتظامی اور مالی معاملات میں پیپلزپارٹی کو ساتھ لے کر چلے گی، جس کیلئے
پیپلزپارٹی ندیم افضل چن اور علی قاسم گیلانی پر مشتمل دو رکنی کمیٹی بنا دی ہے۔کمیٹی پیپلزپارٹی نون لیگ میں پاور شیئرنگ معاہدے پر عملدرآمد کو یقینی بنائے گی۔
انہوں نے کہا کہ نون لیگ پنجاب میں انتظامی اور مالیاتی معاملات میں پیپلزپارٹی کو اس کا حصہ دیگی، کیونکہمعاہدے میں پی پی ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کو ترقیاتی فنڈز دینے کا طے پایا ہے، نون لیگ نےیقین دلایا ہےکہ صوبے انتظامی تبدیلیوں ٹرانسفر پوسٹنگز میں بھی پیپلزپارٹی کی رائے شامل رکھی جائے گی۔
ندیم افضل چن نے بتایا کہ پنجاب میں پیپلزپارٹی ارکان اور کارکنوں کو لاوارث نہیں چھوڑ سکتے،پارٹی قیادت کی ہدایت پر پارٹی مفادات کا مکمل تحفظ کرینگے،کمیٹی معاہدے کے تحت بنی ہے اورنون لیگ بھی جلد اپنی کمیٹی بنائے گی۔