فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے رواں مالی سال کےپہلے8 ماہ میں ہدف سےزیادہ ٹیکس جمع کرلیا۔
ایف بی آر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کےپہلے8 ماہ میں ہدف سےزیادہ ٹیکس جمع کرلیا۔ جو کہ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 30 فیصد زیادہ ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق جولائی تا فروری 5 ہزار 829 ارب روپےسےزیادہ ٹیکس جمع کیا گیا، فروری 2024 کے دوران 681 ارب روپےٹیکس جمع ہوا، اورگزشتہ سال فروری میں 519 ارب روپے ٹیکس اکٹھا ہوا تھا،فروری کے ٹیکس ریونیومیں گزشتہ سال کی نسبت 32 فیصداضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب ایف بی آر نےرواں ماہ کے ٹیکس اور ڈیوٹیز کی وصولی کیلئےدفاترکے اوقات کار میں اضافہ کر دیا ہے۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دفاتر رات 8 بجےتک کھلےرہیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق لارج ٹیکس پیئرزیونٹس،کارپوریٹ اورعلاقائی دفاترکومراسلہ جاری کر دیا گیا ہے جبکہ ایف بی آران لینڈریونیوکےتمام چیف کمشنرز کوہدایات جاری کردی گئیں۔